پیر صحابہ روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

جمعہ 20 جولائی 2018 23:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پیر صحابہ روڈ پر ٹریکٹر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا۔ بیس سالہ توصیف حیدر والدین کا اکلوتا چشم وچراغ تھا۔

(جاری ہے)

ٹریکٹر ڈرائیور غفلت اور تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے توصیف حیدر کو ٹکر مار دی ، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹریکٹر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں