ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے تحت صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ

جمعہ 20 جولائی 2018 23:48

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے 13 جولائی سے 7اگست 2018 تک پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے، ایم ایس سی پارٹ ون کے سالانہ امتحانات کے تحت صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے کے مطابق کسی بھی غیر متعلقہ شخص کی امتحانی مراکز سے 100 گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی۔نیز امتحانی مراکز کی حدود میں جلسہ ،جلوس ،احتجاج یا ایسا مواد جس سے امتحانات میں موجود امیدوار کو مدد مل سکے ۔جس میں پرنٹ ، ڈیجیٹل مواد ،موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی ۔اس حکم نامے کا اطلاق 13 جولائی سے 7اگست 2018 تک ہوگا ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں