مسلم لیگ ن بھون سے بھاری اکثریت سے جیتے گی، چوہدری حیدر سلطان

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے امیدو ار برائے پی پی21چوہدری سلطان حیدر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے کارکنان کے جوش و جذبہ سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن بھون سے بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

(جاری ہے)

بڑے جلسہ سے مسلم لیگی قائدین میجر طاہر اقبال، سلطان حیدر علی خان، جسٹس ریٹائرڈمظہر حسین منہاس اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

قائدین کو عظیم الشان موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ جلسہ گاہ لایا گیا، فقید المثال استقبال کیا گیا۔رات گئے جلسہ شروع ہونے کے باوجود جلسہ گاہ حاضرین سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ مقررین نے کہا کہ اہالیان بھون نے آج فیصلہ سنا دیا۔ بھون سے مسلم لیگ تاریخی لیڈ سے جیتے گی۔ چکوال کے مسلم لیگی اپنے قائد کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں