کٹاس راج تھانہ پولیس نے تین قمار باز گرفتار کر لیے

بدھ 15 اگست 2018 18:18

کٹاس راج تھانہ پولیس نے تین قمار باز گرفتار کر لیے
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) کٹاس راج تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں پولیس نے تین قمار باز گرفتار کر لیے جبکہ چوتھا موقع پر سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تنویر اعظم SIنے استغاثہ دیا کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کہ کٹاس بائی پاس چار اشخاص جوا کھیل رہے ہیں جو ریڈ کیا تو ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہونے لگے جس پر ملزمان واجب خان ولد انار خان سکنہ راہنہ ، نذر حسین ولد فضل حسین سکنہ پنڈ دادنخان، ذاکر خان ولد گلاب خان سکنہ محلہ مسعود آبا کو گرفتار کیا جبکہ ملزم ، فیض ولد مرزا عرف چاچا دینا سکنہ چوآ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہ جوئے میں لگی رقم 7400سو روپے ، موٹر سائیکل ، رکشہ ،طلائی زیورات برآمد کئے۔ جس پر مقدمہ درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں