اشتہاری مجرم کو فرار کرانے پر 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 16 اگست 2018 22:44

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) بوچھال کلاں تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں اشتہاری مجرم کو فرار کرانے پر چھ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد اکرم ایس آئی نے استغاثہ دیا کہ مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مجرم اشتہاری مقدمہ نمبر69/14بجرم399/402ت پ تھانہ کلر کہار میں مسمی محمد اکرام ولد محمد اسماعیل ساکن بوچھال کلاں گھر پر موجود ہے، ریڈ کیا تو ملزمان محمد بلال ولد محمد اسماعیل ، دانش ربنواز، محمد وسیم پسران رب نواز ، خلیل الرحمن ولد بوستان ، عبدالخالق ولد عبدالمالک ، محمد اسماعیل والد مجرم اشتہاری ہمراہ 2/3نامعلوم افراد مسلح ہائے آتشین آگئے اور فائرنگ شروع کر دی، ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کی اور مجرمان اشتہاری کو پناہ دے کر اشیاء خوردو نوش فراہم کیں اور فرار ہونے میں مدد فراہم کی جس پر مقدمہ درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں