ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال کا دورہ، مریضوں سے شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کیں

جمعرات 16 اگست 2018 22:44

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چکوال کا ہنگامی دورہ کیا اور مریضوں سے شکایات سنیں اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر چکوال شاہد صغیر شاہد نے سٹی سکین کرنیوالے عملے کے متعلق عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے ڈاکٹرز کے رویے اور علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو بلڈ پریشر و دیگر چیک کرنے کیلیے انتظار کی کوفت اٹھانا پڑتی ہے اس لیے ڈاکٹر خود بلڈ پریشر وغیرہ چیک کرینگے جبکہ عوامی شکایات کے ازالے کیلیے انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کو اپنا نمبر لکھ کر ہسپتال کے باہر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی مریض کو شکایت ہو تو وہ اس نمبر پر رابطہ کر۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مریضوں کی بڑی تعداد ڈپٹی کمشنر چکوال کے گرد اکٹھی ہو گئی اور انکی کارکردگی کو سراہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے کہا کہ مریضوں کو آسانیاں فراہم کرنے کیلیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدام کرے گی. ہسپتال عملے کی کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور جسکے متعلق شکایات ملی اس پر سخت ایکشن لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں