پولیس کی نابالغ رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون، 400 سے زائد موٹر سائیکل اور رکشو ں کو تھانوں میں بند کر دیا

ہفتہ 18 اگست 2018 00:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) ڈی پی او چکوال عادل میمن کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ملک ندیم اور ان کی ٹیم نے نابالغ رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون کر کے چار سو سے زائد موٹر سائیکل اور رکشو ں کو تھانوں میں بند کر دیا جبکہ ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کر کے ان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس نے کالجوں ، سکولوں، بسوں اور ویگنوں کے اڈوں میں جاکر شجر کاری مہم سے آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں