دو لائن مینوں کی شہادت پر واپڈا کمپلیکس چکوال میں قرآن خوانی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:26

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) واپڈا چکوال کے دو لائن مینوں کی شہادت پر بدھ کے روز واپڈا کمپلیکس چکوال میں ان کیلئے قرآن خوانی اور بعد ازاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین شفیق الرحمن اور سیکرٹری جنرل عبدالقیوم تنولی نے کہا کہ ناقص آلات کی وجہ سے واپڈا کے لائن مینوں کی زندگیوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر تمام حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں اور واپڈا کے لائن مینوں کی جان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تین دنوں میں دو لائن مینوں کی شہادت پوری چکوال ڈویژن کی واپڈا نتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ آخر میں لائن مینوں کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں