ڈپٹی کمشنرچکوال غلام صغیر شاہد کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں جائزہ اجلاس

بدھ 19 ستمبر 2018 22:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرچکوال غلام صغیر شاہد نے کہا ہے کہ بچے ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی روم میںانسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میںجائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر،سی ای اوز،ہیلتھ و ایجوکیشن،اسسٹنٹ کمشنرز ضلع چکوال،ڈپٹی ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر،ڈی ایس پی صدر،ڈاکٹرز،انٹا مالوجسٹ راجہ شکیل ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

انٹا مالوجسٹ راجہ شکیل نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کا آغاز ضلع میں24ستمبر کو کیا جا رہا ہے جس کے تحت 1سے 5سال تک کی عمر کے 73588 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم کے تحت کنٹرول روم ڈی سی آفس میں بنایا گیا ہے اور مانیٹرنگ آفیسر زکی ٹرینگ مکمل ہو چکی ہے تمام یو سیزمیںپولیو مہم کے سلسلے میں میٹنگز ہو چکی ہیں اور ڈی ڈی ایم کارڈزتقسیم کئے جا چکے ہیں۔

بعدازاں انہوں نے انسدادِخسرہ کے اجلاس کی صدارت کی۔انٹا مالوجسٹ راجہ شکیل نے اجلاس کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں انسدادِ خسرہ مہم کا آغاز15اکتوبر کو کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ خسرہ کی ویکسین 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو دی جاتی ہے۔۔انہوں نے بتایا کے خسرہ کی آگاہی مہم کے لئے تربیتی ورکشاپ اور سٹاف کی ٹریننگ پر کام جاری ہے ۔ان کی فیکسڈ ٹیمیں 80ہیں جب کہ سکلڈ ٹیمیں 241ہیں،سوشل موبلائیزز248ہیںاور آئوٹ ریچ ٹیمز 61ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں