آئیسکو سرکل چکوال کا بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 22:28

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) آئیسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ضروری تعمیراتی کام کے سلسلے میں 132kv چوآسیدن شا ہ گرڈاسٹیشن سے کٹاس فیڈر پر24 ،26اور28ستمبراور 1 ،3 ،5 ،8 ،10 ،12 اور15اکتوبرکوصبح09.00 تا01.00 بجے دن چارگھنٹے کے لئے روزانہ بجلی بندرہے گی جس سے کٹاس ،دوالمیال ،وہولہ،تترال،بادشاہ پور،دلیل پور،ڈلوال اور خیر پورکے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکو سرکل چکوال کے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق ضروری تعمیراتی کام کے سلسلے میں 132kv چکوال گرڈاسٹیشن سے 27 اکتوبرکو 10.00تا12.00بجے دو گھنٹے کے لئے مینگن فیڈر پر بجلی بندرہے گی جس سے مینگن ، اوڈھروال، لکھوال،جمال وال،منگوال اورمہروپیلوکے علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ صا رفین سے تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں- کام جلد مکمل ہونے کی صورت میںسپلائی وقت سے پہلے بحا ل ہوسکتی ہی-

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں