اپوزیشن تاحال عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:28

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزام کی چھان بین کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے پارلیمانی کمیشن قائم کردیا ہے مگر ابھی تک اپوزیشن کوئی ایک ایسا حلقہ بھی سامنے نہیں لاسکی جہاں پر کوئی دھاندلی کے ثبوت ہوں۔

بہرحال پارلیمانی کمیشن سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ، 25جولائی کے الیکشن انتہائی شفاف ہوئے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کو خیبرسے کراچی تک اکثریتی عوام نے ووٹ دیا ہے۔ وہ ڈیجٹیل لائبریری چکوال پریس کلب میں گفتگو کررہے تھے۔ چیئرمین چکوال پریس کلب نے بتایا کہ ضلع بھر کے عوام اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کیلئے پریس کلب کے اندر اور باہر ہائیڈ پارک قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امجد علی خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کانظریہ ہے کہ اداروں کو مضبوط کرنا ہے ، ادارے مضبوط ہونگے تو اس سے قانون کی بالادستی ، انصاف کی فراہمی اور ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے اس بات کااطمینان کااظہار کیا کہ ان کے والد مرحوم ڈاکٹر شیر افگن کی سرپرستی کی وجہ سے آج چکوال پریس کلب ایک مضبوط ادارے کی شکل میں سامنے آیا ہے جہاں سے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے علاقے بھر کے مسائل کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر خواجہ بابرسلیم محمود نے اپنی کتاب امجد علی خان نیازی کو پیش کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں