چکوال میں بلدیہ کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کاآغاز

پیر 24 ستمبر 2018 17:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) چکوال میں بلدیہ چکوال کے زیر اہتمام ہفتہ صفائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا. رواں ہفتے کے دوران چئیرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد اور چیف آفیسر بلدیہ چکوال سبط الحسن گوندل اورکونسلرز خود بلدیہ عملے کے ہمراہ شہر کو صاف ستھرا کرنے کی مہم میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریسکیوون فائیو چوک سے چئیرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد ،اسسٹنٹ کمشنر چکوال،چیف آفیسر بلدیہ چکوال سبط الحسن گوندل،تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محسن حسن،اکبر بادشاہ اور کونسلرز نے بلدیہ عملے کیساتھ مل کر ہفتہ صفائی مہم کا باقاعدہ خود صفائی کا آغاز کر کے مہم کا افتتاح کیا،اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ سبط الحسن گوندل و دیگر کا کہنا تھا کہ چکوال شہر کی آبادی بڑھ چکی ہے جبکہ صفائی کا عملہ انتہائی کم ہے اور صفائی کیلیے ضروری مشینری اور آلات کی بھی کمی ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کرتے ہیں کہ بلدیہ چکوال میں صفائی کے عملے میں اضافہ کیا جائے اور ضروری مشینری فراہم کی جائے تاکہ چکوال شہر کی صفائی بہتر طریقے سے کی جائے، چئیرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس صفائی مہم کے دوران ہر دن چکوال شہر کی ایک مین روڈ اور ملحقہ گلیوں میں صفائی کی جائے گی جسکی نگرانی چیف آفیسر بلدیہ سبط الحسن گوندل اور میں خود کروں گا اس صفائی مہم میں عوام بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں