پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے دکانوں پر اچانک چھاپے، مہنگائی کے مرتکب دکانداروں پر 20 ہزار سے زائد کے جرمانے

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر چکوال کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عمران یوسف نے شہرکی دکانوں پر اچانک چھاپے مارے اور مہنگائی کے مرتکب دکانداروں نے 20 ہزار سے زائد کے جرمانے وصول کئے گئے نیز درجنوں اسے دکانداروں جو اوزان کے ذریعے کم تول رہے تھے ان کے چالان مرتب کر کے عدالتوں میں روانہ کر دیئے گئے، اس کے ساتھ ساتھ تمام دکانداروں کو انتباہ کیا گیا کہ وہ اشیاء کی قیمتوں کی فہرستیں نمایا ں جگہ پر نصب کریں بصورت دیگر ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں