سرکاری محکموں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس اور محکموں میں بد عنوانی کو روکنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے اختیارات تفویض

جمعہ 12 اکتوبر 2018 18:57

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع کے سرکاری محکموں کے اوپر چیک اینڈ بیلنس اور محکموں میں بدعنوانی کو روکنے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے ہیں اس طرح محکمہ اینٹی کرپشن جو کہ گذشتہ دور حکومت میں مکمل طور پر مفلوج کر دیا گیا تھا اب اس محکمے کی کارکردگی بھی بہتر ہو گی ، ڈپٹی کمشنر چکوال کو ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رول 2(4)3اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2014کے تحت ڈپٹی ڈائریکڑ اینٹی کرپشن کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس آڈر کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس میں اینٹی کرپشن سیل قائم کر دیا گیا ہے جس میں اینٹی کرپشن بارے شکایات کا ازالہ کرپشن ایکٹ 1947کے تحت کیا جائیگا ۔آڈر کے مطابق اس سیل میں ڈپٹی کمشنر کی معاونت کیلئے اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر اینڈ کوآرڈنیشن )اور جونئیر کلرک اے ڈی سی آر چکوال غلام اکبر اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں