ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج توثیر الرحمن کا منشیات فروشی کے ملزموں کو سزا کا حکم

منگل 16 اکتوبر 2018 20:45

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج توثیر الرحمن نے منشیات فروشی کے ملزموں کو سزا کا حکم سنایا ہے ،منشیات کے مقدمہ میں۔

(جاری ہے)

جرم ثابت ہونے پر ملزم کریم خان کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا،منشیات کے ایک اور مقدمہ میں ملوث خاتون منشیات فروش کرن بی بی کو 8 سال قید با مشقت کی سزا کا حکم دیا گیا۔۔منشیات کے مقدمہ میں ملوث دیگرملزمان مخمور خان،رئیس اور پائندہ کو بھی ساڑھے چار چار سال سزا کا حکم سنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں