سوشواکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کا کورٹ راجہ کے مریضوں کے لیے ایمبولینس کا عطیہ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:29

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چکوال کے قصبہ کوٹ راجہ میں سوشواکنامک اینڈ ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک اہم تقریب منعقد کی گئی‘ سوسائٹی کے بانی راجہ محمد اکرم، بورڈ آف ڈائریکٹر کے سربراہ راجہ محمد عجائب اور ادارہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ ذکیل عباس نے علاقہ کے مریضوں کے لیے ایمبولینس عطیہ کی۔

مذکورہ ادارے کے عہدیداران کو علاقے کے مسائل سے آگاہی رہبر ترقیاتی تنظیم دیوالیاں کے ڈائریکٹر آپریشنزالطاف شاہ نے دی اور فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، ایم سن میڈیکل کمپنی کے غلام عباس نے ادویات فراہم کر کے میڈیکل کیمپ کو کامیاب بنایا۔ جنر ل مسعود کیانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوردراز علاقوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی ایک افضل کام ہے اور تنظیم پناہ اس حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے پسماندہ علاقوںمیں میڈیکل کیمپ اور سیمینار منعقد کراررہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان نے اس ضمن میں بتایا کہ دل کی بیماریوں کا علاج انتہائی مہنگا ہے اور معتدل غذا ، ہلکی ورزش اور روزانہ واک سے دل کی بیماریوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔فری میڈیکل کیمپ میں تین سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں