سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی لیبارٹریاں متحرک ہو گئیںہیں، سید فیصل مقصود

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:09

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات چکوال سید فیصل مقصودنے کہا ہے کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے ماحولیاتی لیبارٹریاں متحرک ہو گئیںہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری ماحولیات ڈاکٹر ظفر نصراللہ کی ہدایات پر صوبہ بھر میں قائم محکمہ ماحولیات کے ضلعی دفاتر کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیںکہ تین دن کے دوران ضلعی سطح پر ہر ضلعی فیلڈ آفس کے ساتھ متعلقہ ڈویژن کی ماحولیاتی لیبارٹری اپنا سروے مکمل کرے گی ۔

تمام فضائی آلودگی پھیلانے والے انڈسڑیل یونٹس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات چکوال نے کہا کہ پہلے ہی سیمنٹ فیکٹریوں کی ماہانہ بنیاد پر ماحولیاتی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے ۔جبکہ ممکنہ سموگ سے بچائو کے لیے ضلع میں قائم چونے کی بھٹیوں،اینٹوں کے بھٹوں،سٹوں کریشرز و دیگر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں