شہری و ٹائون حدود میں تجاوزات ہٹانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر

پیر 22 اکتوبر 2018 23:02

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی ہدائت کی روشنی میں سرکاری اراضی پر تجاوزات و گزار کروانے کے لئے جاری مہم میں دیہی علاقوں کے بعد اب شہری و ٹائون حدود میں تجاوزات ہٹانے کے لئے گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہدنے چکوال شہر اور ڈھڈیال میں تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے مختلف علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی قدیر باجوہ ،ڈی پی او چکوال عادل میمن، اے سی چکوال ،چیرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد ، سی او ہیلتھ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ، چیف آفیسر بلدیہ ، ڈی اس پی ٹریفک پولیس ، ڈی او فاریسٹ ،کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر چکوال نے ریلوے گراونڈ پر کوٹرا کرکٹ کے ڈھیر کو ہٹا کر کنٹینر رکھنے کے لئے چیرمین بلدیہ چکوال کو ہدایت کی ۔

راولپنڈی بائی پاس پر ماربل فیکٹریوں کے مالکان کوسٹرک کے کنارے رکھے ماربل ویسٹ کے ڈمپ کو ختم کر کے بلدیہ چکوال کی جانب سے مقررہ جگہ پر شفٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں۔ انہوں نے چیئرمین بلدیہ کو پنڈی بائی پاس پھاٹک کے چوک کو صاف ستھرا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ گرین پلاٹ لگایا جائے ۔راوپنڈی روڈ پر زیر تعمیر پلازوں کے معائنہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے بلدیہ کے ٹائون پلانر کو مجوزا زیر تعمیر کمرشل پلازوں کے نقشہ جات کل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ڈسٹرکٹ پریس کلب چکوال اور اس سے ملعقہ آبادی میں بلدیہ چکوال کی جانب سے جاری صفائی مہم کا معائنہ کے موقع پر بلدیہ اہلکاروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگانے پر دفعہ 144نافذہے انہوں نے سینٹری سپروائز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا آئندہ ایسا ہونے پر آپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی چھپڑ بازار چکوال معائنہ کے موقع پرانہوں نے کہا کے چکوال شہر کی 37 وارڈز میں 80خاکروب صفائی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جو کے اتنے بڑے شہر کے لئے ناکافی ہیں ۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں گلی محلوں میں صفائی کا خیال رکھیں اور کوڑا کرکٹ بلدیہ کی جانب سے ڈمپنگ سائیڈ کی جگہ پر ہی رکھیں ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر چکوال و ڈی پی اوچکوال نے دیگر افسران کے ہمراہ ڈھڈیال میں ہائی وے اور ریلوے اراضی پر ناجائز تجاوزات اور مین بازار کا بھی معائنہ کیا ۔اس موقع پر اے سی چکوال کو ہدایت کی کہ وہ منادی کروائیں کے دو یوم کے اندر از خود تجاوزات ختم کر دیئے جائیں باصورت دیگر گرینڈ آپریشن کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جائیں گے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے 7008کنال اراضی پر تجازات ہیں جس میں سے 4000کنال اراضی وگزار کروائی جا چکی ہے اس کے قبل دیہی علاقوں میں سرکاری اراضٰی وگزار کروائی گئی اب جبکہ شہری اور ٹاون علاقوں میں تجاوزات 30اکتوبر تک ختم کروائی جائیں گی

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں