مولانا سمیع الحق کی شہادت دینی طبقہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے،محمد اکبر ساقی

جمعہ 9 نومبر 2018 22:56

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) مولانا سمیع الحق کی شہادت دینی طبقہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے ان کے قاتلوں کی فل فور گرفتار ی کا مطالبہ کرتے ہیں ، صوبائی نائب ناظم جمعیت علماء اسلام (س) پیر محمد اکبر ساقی نے چکوال میں احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق عالم اسلام کی بلند پایہ علمی شخصیت تھے وطن عزیز کے محب عالم دین اور عاشق رسول ؐ ایک بڑے مذہبی سکالر بھی تھے اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اس موقع پر مولانا علامہ محمد عثمان معاویہ ، قاری مظفر حسین ، ارشد الحسینی ، قاری عبداللہ ،مفتی ارشد اور دیگر نے بھی ریلی سے خطاب کیا ، اس موقع پر آسیہ ملعونہ کو پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ، چکوال،سپریم کورٹ کے حکم پر پیمرا نے غیر قانونی ڈی ٹی ایچ سروس سی لائن اور اینڈ رائیڈ ٹی وی باکسز کی سروس کیخلاف آپریشن کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں