سرکلاں اور لاپھی میں دو بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

منگل 13 نومبر 2018 18:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) علاقہ ونہار کے قصبے سرکلاں اور لاپھی میں دو بجلی چوروں کیخلاف کلر کہار پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او کلر کہار ناصر علی نے دوران چیکنگ محمد اجمل ولد مہدی خان ساکن سرکلاں جس نے گھریلو میٹر کی مین لائن سے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی اور حکومت کو خاطر خواہ نقصان پہچایا۔ اُدھر ایس ڈی او کی ایک اور درخواست پر ملزم رب نواز ولد محمد اسلم ساکن لاپھی جس نے ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کی اور خزانے کو نقصان پہنچایا۔ اے ایس آئی محمد شبیر نے دونوں بجلی چوروں کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے انکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں