دھرابی ڈیم سے چکوال شہر کے لئے پینے کے پانی کا نیا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا،راجہ یاسر سرفراز

منگل 13 نومبر 2018 23:53

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ دھرابی ڈیم سے چکوال شہر کے لئے پینے کے پانی کا نیا منصوبہ انشاء اللہ جلد شروع کیا جائے گا ۔ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ چکوال کے عوام کا سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اور ان کا دیرینہ مطالبہ بھی یہی ہے۔

خصوصاًً یونین کونسل نمبر ۱ اور یونین کونسل نمبر ۲ کے عوام کے لئے اس کا کوئی انتظام نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کی پہلی ترجیح یہی ہے کہ اس منصوبے کو اسی مالی سال کے دوران مکمل کروایا جائے اس سلسلے میں لاھور بیٹھ کر بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کھائی ڈیم سے پینے کے پانی کا ایک منصوبہ بنا تھا لیکن چکوال کا شمالی حصہ اس منصوبے سے مکمل طور پر محروم ہے جس کا واحد حل دھرابی ڈیم والا منصوبہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کا 100دنوں کا پروگرام کا کام تقریباًً مکمل ہو چکا ہے انشاء اللہ اگلے ماہ سے اپنے حلقے کو بھرپور ٹائم دوں گا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں