چیف آفیسر بلدیہ چوہدری گلریز افضل وڑائچ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

بدھ 14 نومبر 2018 20:51

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) چیف آفیسر بلدیہ چوہدری گلریز افضل وڑائچ نے یہاں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔انہوں نے بدھ کے روز میڈیا کو بتایا کہ بلدیہ چکوال عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے گی شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا انتظام بہتر بنایا جائیگا۔

(جاری ہے)

سٹریٹ لائٹس کی درستگی شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی جائیگی۔

جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی خصوصی ہدایت جلوس روٹ پرصفائی کی خصوصی مہم چلائی جائیگی اور عید میلادالنبیﷺ مکمل مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے بلدیہ اپنے فرائض منصبی بتدریج احسن ادا کریگی۔جبکہ شہر کی تمام سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائیگا اور مختلف جگہوں پر بینرز بھی آویزاں کیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں