قصبہ بھٹی گجر میں لا پتہ نوجوان کی لاش کنویں سے برآمد

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:33

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) قصبہ بھٹی گجر میں لا پتہ نوجوان کی لاش کنویں سے برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال سے ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کی گئی، آپریشن کمانڈر بلال قاسم نے بتایا کہ بھٹی گجر کا رہائشی آفتاب حیدر ولد محمد افتخار گذشتہ 6 روز سے گھر سے غائب تھا، آج اس کے کزن حضر حیات نے کنویں میں کسی شخص کو دیکھا تو ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے تقریبا ڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعد لاش کو کنویں سے باہر نکالا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کر دیا، آفتاب حیدر ولد محمد افتخار ساکن بھٹی گجر کی عمر 20 سال تھی جبکہ تقریبا 80 فٹ گہرا کنواں گائوں میں سڑک کے کنارے واقع تھا، جس میں 12 فٹ کی گہرائی میں پانی موجود تھا آپریشن میں کل 7 ریسکیورز نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں