چکوال، چک باقر شاہ میں کرنٹ لگنے سے گائے ہلاک، بھینس زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 18:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چکوال کے نواحی گاؤں چک باقر شاہ میں کرنٹ لگنے سے ایک گائے ہلاک، جبکہ بھینس زخمی،تفصیلات کے مطابق چک باقر شاہ کے رہائشی عبدالقیوم نامی شخص نے تھانہ ڈوہمن پولیس کو تحریری درخواست میں بتایا کہ صبح وہ اپنے مویشی لیکر گھر سے نکلا تو اس کی گائے اور بھینس جونہی گھر کے باہر لگے بجلی کے پول کے قریب سے گزری تو پول جس میں کرنٹ تھا نے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا اور کرنٹ لگنے سے اس کی گائے موقع پر ہلاک ہو گئی جبکہ بھینس بھی قریب المرگ ہے،جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ڈی او پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ہم نے مذکورہ افسرکو کئی بار شکایت کی کہ بجلی کے اس پول میں کرنٹ رہتا ہے، اس کو ٹھیک کیا جائے، لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی، عبدالقیوم نے موقف اختیار کیا کہ اس کا تقریباً چار لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

(جاری ہے)

لہذا اس کے نقصان کا ازالہ متعلقہ ایس ڈی او اور ایل ایس سے کروایا جائے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں