چکوال، متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

پیر 10 دسمبر 2018 18:32

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈی پی او عادل میمن نے متعدد تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیے۔ سب انسپکٹر علی اکبرکو تھانہ کلر کہار کا نیا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ تھانہ سٹی چکوال میں سب انسپکٹر مسرت شاہ کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر محمد افضل کو تھانہ صدر تلہ گنگ جبکہ سب انسپکٹر محمد ذوہیب کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ تعینات کیا گیا ہے۔

انسپکٹر تھانہ سٹی تلہ گنگ زراعت بلوچ کو تھانہ چوآسیدنشاہ کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر اختر زمان کو تھانہ ڈوہمن میں ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ ڈی پی او نے حکم دیا ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز اپنے تھانوں کا چار ج فوری طور پر سنبھالیں اور عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور تفتیش کے معیار کوبھی بہتر کریں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں