رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان کا چکوال بائی پاس روڈ کا دورہ ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی کے ہمراہ موسلادھار بارش میں این ایل سی کیطرف سے 81کنال16مرلے سے زائد زمین پر بنائے جانے والا بائی پاس روڈ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پروجیکٹ منیجر عمیر احمد،تنویر حسین،رضوان علی،اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار،چیئرمین سردار عامر عباس،چوہدری مقصود نیلہ ،ڈویلپمنٹ کے انچارج مزمل اور ہائی وے کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

این ایل سی کے افسران نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ اور ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ایم این اے کا موقف تھا کہ دارلکمال سے ہر چارڈھاب،جوئے کھودے تا ہستال ،تھوہا بہادرسے مین تلہ گنگ روڈ کو موٹروے کے قریب لنک کیا جائے تو اس منصوبے سے کئی دیہات کو فائدہ پہنچے گا۔بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ چکوال سوہاوہ روڈ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔جبکہ انہوں نے سرکال مائر،سہگل آ باد،خانپور،ملہال مغلاں،نئی بنائی جانے والی سڑک کے دونوں اطراف نکاسی آب کی شکایات سنی۔اور موقع پر احکامات جاری کیے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں