موٹر وے کے قریب کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں نو افراد شدید زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 18:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) بلکسر موٹر وے پر موٹر وے کے قریب کوچ اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں نو افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثہ بارش کی وجہ سے موٹر وے پر ہونے والی پھسلن اور تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، بس راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ آگے جانے والی ٹرک سے ٹکر اگئی۔

(جاری ہے)

زخمیوںکو فوری طور پر ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کیا گیا جہاں سے پانچ زخمیوںکو تشویشناک حالت میں اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں