تیز رفتار کوچ کا کیری ڈبے کو ٹکر، کیری ڈرائیور شدید زخمی

منگل 11 دسمبر 2018 21:44

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) القائم ٹیکسٹائل ملز کے قریب چکوال تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتار کوچ نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کیری ڈبے میں سوار ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

سعید ولد احمد خان ساکن تلہ گنگ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی اپنے کیری ڈبہ نمبر RIP 738پر چکوال جا رہا تھا کہ جب القائم ملز کے پاس پہنچا تو سامنے سے تیز رفتار کوچ نے کیری ڈبے کو ٹکر مار دی،جس سے اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا اور گاڑی کو بھی کافی نقصان ہوا۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں