مضر صحت چیز فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے،اسسٹنٹ کمشنر چکوال

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) اسسٹنٹ کمشنر چکوال مظفر مختار نے بدھ کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عرفان یوسف کے ہمراہ قدیمی چھپڑ بازار کا دورہ کیا اوروہاں پر ریڑی با نوں اوردکانداروں کے تولنے والے آلات اور دیگر اشیائے خورد نوش کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے تمام دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ اپنے باٹ اور تولنے والے آلات صحیح رکھیں جبکہ اشیاء خورد نوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کوئی بھی مضر صحت چیز فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں