چکوال، گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھروں کے چولہے مکمل طور پر ٹھندے پڑگئے

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) سردی کا آغاز ہوتے ہی ضلع چکوال میں جہاں جہاں سوئی گیس کی فراہمی موجود ہے وہاں پر گیس کا پریشر مکمل طور پر کم ہونے کی وجہ سے دن کے اوقات میں گھروں کے چولہے مکمل طور پر ٹھندے ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

صبح کے اوقات میں سکول اور دفتر جانے والے بچوں اور ملازمین بغیر ناشتے کے روانہ ہوتے ہیں، سارا دن لوگ اپنے گھر وں کے چولہوں اور ہیٹروں میں گیس تلاش کرتے رہتے ہیں مگر سوئی گیس کا دور دور تک نام و نشان نہیں ملتا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں