چکوال، پانچ ڈاکو اسلحے سمیت گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 17:24

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) قصبہ جیٹھل تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے واردات کیلئے آنے والے پانچ ڈاکوئوں کو اسلحے سمیت پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر گلزار حسین نے استغاثہ دیا کہ مخبر خاص کی اطلاع پر کے سات افراد جن کے پاس اسلحے آتشیں ہے اور ڈکیتی کی نیت سے ڈھوک الفو موڑ منگوال روڈ بحد رقبہ جیٹھل موجود ہیں جس پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان فیصل محمود ولد محمد اقبال مسلح ٹرپل ٹو بار، عامر سہیل ولد محمد اقبال مسلح 44بور، محمدجبار ولد فضل داد مسلح تیس بور پستول ساکنان داخلی کرڑڑضلع راولپنڈی ، ارسلام الیاس ولد محمد الیاس مسلح تیس بور پستول، سید رفتار شاہ ولد سید ملازم حسین ساکن ڈھوک پناہ مسلح 32بور ریوالر،محمد وقاص ولد فضل داد ، سہیل نذیر ولد محمد نذیر ساکن جوا مائر جس میں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، دو ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔

ملزمان نے ڈکیتی کی نیت سے اکٹھا ہوکر ڈکیتی کی تیاری کرکے منگوال روڈپر کھڑاہوکر جرم کا ارتقاب کیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں