چکوال،طالب علم پرتشدد کرنے پراستاد معطل

بدھ 12 دسمبر 2018 22:47

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چکوال کے استاد کو آٹھویں جماعت کے طالب علم پرتشدد کرنے پر معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری مردانہ محمد نسیم نے طالب علم کے والد محمد آصف کی طر ف سے دی جانے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے سکول ٹیچر ظفر اقبال کو معطل کردیا ہے۔ جبکہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز ڈھدیال انیس الرحمان کو انکوائری افسرمقرر کرتے ہوئے تین دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں