ناموس رسالت ایکٹ میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی،قاضی عبدالرشید

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) معروف عالم دین قاضی عبدالرشید نے کہاہیکہ آسیہ ملعونہ کو پھانسی دی جائے اورناموس رسالت ایکٹ میں کوئی تبدیلی قبول نہیں کی جائے گی اور خیبرسے کراچی تک تمام علمائے کرام متحد ہیں۔ کنونشن کی صدارت صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی نے کی۔

(جاری ہے)

جن دیگر مقررین نے خطاب کیا ان میںمولانا منظور احمد مینگل، مولانا عادل خان اورمولانا پیر ذوالفقار احمدنقشبندی بھی شامل تھے۔

مقررین نے کہا کہ ملک کے موجودہ مسائل کا واحد حل اسلامی نظام ہے، لہٰذا فوری طور پر ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی کارکنوں اور علمائے کرام کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور فورتھ شیڈول کو فوری طو رپر ری شیڈول کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں