چکوال،20قتل کے مقدمات میں سے 15 مقدمات کے ملزمان گرفتار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ضلعی پولیس چکوال نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 20قتل کے مقدمات میں سے 15 مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ان میں تھانہ کلر کہار کے قصبہ چک مصری کے مقتول دلشاد کے قتل میں ملوث عنصر ولد مشتاق کو چالان کر کے عدالت بھجوادیا، جبکہ اخلاق،محمد اسحاق ولد محمد علی اور صابر ولد غلام محمد کو بے گناہ قراردیا، ملزم سے 44بور رائفل بھی برآمد کی گئی،ڈوہمن پولیس نے ندیم احمد کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث جابر حسین ولد سلطان محمد ساکن پنڈی گھیب، عدنان ساکن سہگل آباد، سفیر ساکن ک کھاڑک، حماد ساکن کجلی، شوکت ساکن ڈھوک قادو کو گرفتار کر کے چالان بھیجوا دیا گیا، ملزمان سے 12ہزار روپے نقد، شناخت کارڈ لائسنس اور دیگر کاغذات بھی برآمد کیے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر تلہ گنگ کے مقتول غلام فرید کے قتل اور ڈکیتی میں ملوث سلطان خان ولد اللہ یار خان ساکن سگھر، اظہر الحق ولد محمد امیر ساکن موگلہ، شوکت مسیح ولد بہادر مسیح ساکن راولپنڈی کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھیجوا دیا ملزمان سے سوزوکی، نقد رقم اور کاغذات بھی برآمد کر لیے گئے۔ تھانہ نیلہ کے مقتول ابراہیم کے قتل میں ملوث ملزم جاوید ساکن منڈے سے ہتھوڑا برآمد کرکے اس کا چالان عدالت کو بھیجوا دیا گیا، تھانہ ٹمن کے مقتولین محمد حسن، محمد اقبال،صدیق، نذیر احمد ،اظہر اور حسن عثمانی کے قتل میں ملوث محمد سعید عرف شیدہ ملنگ ولد بڈھا خان ساکن دروٹ کا چالان بھی عدالت کو بھیجوادیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں