زمین کا قبضہ واگزار کروا کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے،حسنین احمد چشتی

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:15

چکوال۔ 13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) قصبہ پیڑھا فتحیال کے رہائشی کی درخواست پر وزیراعظم نے لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا،ریٹائرڈ جے سی و حسنین احمد چشتی نے تحریری درخواست میں بتایا کہ فضل حسین ،نزاکت حسین ، ملازم حسین عجائب خان،محمد اقبال، محسن خان، ہاشم خان، امداد نصیر، پٹواری شیر حسین، گرداور مظفر، نائب تحصیلدار طارق، ایس ایچ او مسرت شاہ، سب انسپکٹر امجد اور اے ڈی ایل آر عفت برکت کی ملی بھگت کیساتھ قبضہ مافیا نے ان کی جدی اراضی پر قبضہ کرلیا ہے اور وہ خطرناک نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق قبضہ گروپ68کنال اراضی پر پہلے سے ہی قابض ہے اور اس نے اب محکمہ مال کے اہلکاروں کی ملی بھگت کیساتھ میر ی68کنال اراضی پر بھی غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔ حسنین چشتی نے مطالبہ کیا کہ ہماری زمین کا قبضہ واگزار کروا کے انتقال کی منسوخی میں تاخیر کروانے اور جان بوجھ کر منسوخی تقسیم کے نوٹس کے اجراء میں تاخیر کرنے کے ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں