ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی دلہہ کے زیر صدارت اجلاس ،

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:17

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ممبر قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی دلہہ کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی،ممبر صوبائی اسمبلی سردار آفتاب اکبر ، سی ای او ہیلتھ مختار اعوان ،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مذمل ساجد ،اے سی چکوال ،پی او ایل ،الحاج،او جی ڈی سی ایل ،پی پی ایل،انچارج انٹرپرائزرز کے نمائندوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ای اینڈ پی کمپنیز کے نمائندوں نے اجلاس میں سوشل ویلفئیر فنڈ کی مد میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات پیش کیں ۔انہوں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آئل کمپنیاں اپنے اپنے علاقوں میں ہیلتھ ،ایجویکشن ،واٹر سپلائی سکیموں پر عوام کی ڈیمانڈ کے مطابق کام کرواتے ہیں ۔اس کے علاوہ انکی کمپنیوں میں چکوال کے ملازمین بھرتی کیے جاتے ہیں تاکہ مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں۔تمام آئل کمپنیوں نے بریفنگ کے دوران اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے ذوالفقار علی دولہہ نے کہا کہ انکے علاقے میں ای اینڈ پی کمپنی سوشل ویلفیئر فنڈ کی مد میں ترقیاتی سکیموں کا کام ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کریں ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں