وزیر اعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور فہم و فراصت سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،سردار ذوالفقار علی خان دلہہ

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں جو عوامی انقلاب آیا تھا اس کے اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الحمد للہ وزیر اعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی اور فہم و فراصت سے ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے اور معیشت اپنے پائوں پر کھڑا ہونا شروع ہو گئی ہے وہ اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں حلقہ این اے 64کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔سردار ذوالفقار نے مزید بتایا کہ ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے ہمیں ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں