چکوال، پولیس گردی کیخلاف مسیح برادری سراپا احتجاج بن گئی

پیر 17 دسمبر 2018 18:12

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) مسیح برادری سٹی پولیس چکوال کی پولیس گردی کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی اور پیرکے روز انہوں نے پنڈی روڈ بلاک کرکے مقامی پولیس کیخلاف نعرہ بازی کی، وہ اپنے ہاتھوںمیں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پولیس گردی پر نعرہ بازی کررہے تھے۔ ڈی ایس پی لیگل راجہ ناصر علی کی یقین دہانی پر کہ مسیحی برادری کیساتھ انصاف کیا جائے گا،مسیحی برادری نے احتجاج ختم کردیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی لیگل چکوال راجہ ناصر نے کہا ہے کہ پولیس کا فرض عوام کے جان و مال کا تحفظ،سماجی برائیوں کا خاتمہ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی صدر چکوال کے دفتر میں مسیح برادری کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر چوہدری اثر علی، ڈی ایس پی صدر سرکل ملک انور،ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال راجہ عجائب، ایس آئی اسلم لاپھی بھی انکے ہمراہ تھے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں