چکوال شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے قدیمی اڈوں کو نوٹس جاری

پیر 17 دسمبر 2018 21:56

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) چکوال شہر میں قائم ٹرانسپورٹ کے قدیمی اڈوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوںاڈوں پر سیکورٹی کے انتظامات کسی صورت بھی تسلی بخش نہیں جبکہ قواعد و ضوابط کیمطابق اڈوں پر جو مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جانی ہیں وہ بھی پوری نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

موٹر وہیکل آرڈیننس کے مطابق سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی چکوال بااختیار اسسٹنٹ کمشنر مظفرمختار نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ ان دونوں اڈوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں ۔

واضح رہے کہ ہمسفر ویگن سروس سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لیاقت علی خان مرحوم کا ملکیتی ہے اور ان کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔ جبکہ دوسرا الائنس ٹریول اڈہ بھی مرحوم سابق وفاقی وزیر جنرل عبدالمجید ملک کا ملکیتی ہے اس ضمن میں الائنس ٹریول کے چیف ایگزیکٹو صوفی مشتاق بھٹی نے بتایا کہ شہر میں موجود ٹرانسپورٹ الائنس اڈہ میں سرکاری قوائد کیمطابق نہ صرف تمام سہولیات موجود ہیں بلکہ صاف ستھری عوامی لیٹرینیں جہاں چوبیس گھنٹے خاکروب موجود ہوتاہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں