دو مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتا ر

پیر 17 دسمبر 2018 22:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈوہمن پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتا رکرلیے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او اختر زمان نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت ملزم محمد تنویر ولد محمد اصغر ساکن بنگلہ کے قبضہ سے 560گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں قصبہ گھنوال کے قریب ملزم عمران الیاس ولد محمد الیاس ساکن دیوالیاں کے قبضے سی520گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں