چکوال، ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر ہزاروں روپے نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون چھین لیے

منگل 18 دسمبر 2018 18:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قصبہ جنوال ٹائون تھانہ سٹی میں دو ڈاکوئوں نے گھر میں داخل ہوکر 75ہزار روپے کی نقد رقم ، طلائی زیورات او رایک عدد موبائل فون چھین لیے۔

(جاری ہے)

سخاوت حسین ولد خادم حسین ساکن محلہ ڈھوک فیروز نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی بمعہ فیملی راولپنڈی گیا ہوا تھا اور وہ اپنے بھائی کے گھر سویا ہوا تھا، رات اڑھائی بجے دو مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے جنہوں نے اسلحے کی نوک پر گھر سے باکس میں پڑی ہوئی رقم 75ہزار روپے کی رقم، ایک جوڑی کانٹے طلائی، ایک عدد انگوٹھی اور ایک عدد موبائل زبردستی نکال کر لے گئے، ملزمان سامنے آنے پر ان کی شناخت کرسکتا ہوں، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں