ْچکوال، زمین سے درخت کاٹنے، مٹی اٹھانے اور زمین پر قبضہ کرنے پر عدالت کے حکم پر مقدمہ درج

منگل 18 دسمبر 2018 18:36

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ڈھوک ٹاہلیاں تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں ملکیتی زمین سے درخت کاٹنے، مٹی اٹھانے اور زمین پر قبضہ کرنے پر عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ناصر محمود ولد غلام شبیر ساکن ڈھیری جابہ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے درخواست دی کہ وہ ذاتی کام کے سلسلہ میں راولپنڈی گیا ہوا تھا ، اس کے بھائی نے بذریعہ فون اسے بتلایا کہ اس کی زمین سے پٹھان درخت کاٹ رہے ہیں اور مٹی بھی اٹھا رہے ہیں جس پر اس نے احتشام افسر ولد ناہید افسر اور حافظ خالد محمود ساکن پنڈ کاک کو موقع پر بھیجا۔

جنہوں نے موقع پر دیکھا کہ ٹھیکیدار شیر خان پٹھان ساکن منہالہ ایک عدد ایکسیویٹر مشین اور ہمراہ پانچ عدد ٹریکٹر ٹریلیاں ، 12عدد نامعلوم افراد بمعہ پٹرول آرا مشین موجود تھے اور سبز درخت تقریباً پانچ کنال اراضی سے کاٹ چکے تھے اور مٹی تقریباً دس فٹ گہرائی تک اٹھا رہے تھے جن کو ان اشخاص نے مٹی اٹھانے اور درخت کاٹنے سے منع کیا تو شیر خان نے بتلایا کہ عابد نصیر ولد جمعدار سوندھا خان ،تصور حسین ،ریاض ولد فیروز خان سے چار لاکھ دس ہزار روپے کا ٹھیکہ ہوا ہے اور کہا کہ یہ جگہ عابد نصیر وغیرہ کی ملکیت ہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا ملزمان نے اس کی زمین میں داخل ہوکر قیمتی سبز درخت چوری کرنے، غیر قانونی طور پر مٹی اٹھا کر فروخت کرنے، اس کی اراضی کو تباہ کرنے اور اس پر غیر قانونی قبضہ کرنے کی نیت سے نقصان پہنچانے اور ڈاکٹر عنصر محمود کہوٹ کے پاس چوری کا مال خرینے اور مٹی اور سامان اپنے گھر ڈلوانے کے تحت کارروائی کی جائے، فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او تھانہ ڈوہمن کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں