کرسچن برادری کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام گرجا گھروں میں فول پروف انتظامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر چکوال

منگل 18 دسمبر 2018 21:38

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر سیاحت و ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں سرفراز و ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبداستار عیسانی کے زیر صدارت منگل کے روزکمیٹی روم میں ضلعی بین المذاہب و امن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی جی ،ممبران بین المذاہب کمیٹی ،ممبران ہندو و کرسچن کمیونٹی سسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ و چکوال پولیس ،سپیشل برانچ اور متعلقہ محکموں نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ ہمایوں سرفراز نے کہا کہ عیسائی ہمارے بھائی ہیں اور ہم انکی ہر خوشی اور غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پولیس کے افسران سے کہا کہ کرسمس کے تہوار کو مذہبی جوش وجذبے سے منانے کے لیئے کرسچن برادری کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیئے تمام گرجا گھروں میں فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں