چکوال، بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج

منگل 18 دسمبر 2018 21:38

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محلہ عمر آباد میں بجلی چور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ڈی او واپڈا حامد سعید نے پولیس کو بتایا کہ دوران میٹر چیکنگ راجہ راشد محمود ولد راجہ محمد خان کا بجلی میٹر چیک کیا گیا جو موقع پر ڈائریکٹ بجلی چوری استعمال کرتے ہوئے پایا گیا اور اس نے محکمے کی بجلی چوری کی اور حکومتی خزانے کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم بجلی چور کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں