چکوال، بغیر اندراج تھانہ ہوٹل میں رہائش دینے والے مالک کیخلاف مقدمہ درج

پیر 14 جنوری 2019 18:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) قصبہ بھون میں بغیر اندراج تھانہ ہوٹل میں رہائش دینے والے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر سکندر حیات نے گشت اور پڑتال کے دوران کامران ہوٹل نزد بائی پاس چیک کیا تو وہاں پر ملزم نور زمان ولد شیراز ساکن کھائی نے بغیر اندراج تھانہ ہوٹل کی عقب رہائشگاہ کرایہ پر دے رکھی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نور زمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں