چکوال،دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیورگرفتار

پیر 14 جنوری 2019 18:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے ویگن میں دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کو گرفتارکر لیا اور ویگن تھانہ کلر کہار میںبند کردی، اے ایس آئی فہیم اختر نے گشت اور پڑتال کے دوران ویگن جسے ڈرائیور غلام شبیر ولد احمد خان ساکن خوشاب چلا رہا تھا اس نے غیر قانونی طور پر ویگن میں دو سی این جی سلنڈر لگا کر اپنی اور عوام کی جان کو خطرے میں ڈالا،کلرکہار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں