شادی ہال کے باہر ہوائی فائرنگ کی صورت میں فائرنگ کرنے والوں کے علاوہ میرج ہال کے مالک کیخلاف بھی مقدمہ درج کردیاجائے،ڈی پی او چکوال

پیر 14 جنوری 2019 23:46

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) ضلع چکوال کے تمام گیارہ تھانوں اور ڈی ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری کرد ی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوںمیں شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور دیگر معاملات میں بھی کی جانے والی فائرنگ کا سخت نوٹس لیں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او عادل میمن نے پیر کے روز جاری کی جانے والی ہدایت میں واضح کیا ہے کہ تمام تھانوںکی حدود میں واقعہ شادی ہالوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی میرج ہال کے باہر شادی کے دوران ہوائی فائرنگ کی جائے تو ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے علاوہ میرج ہال کے مالک کیخلاف بھی مقدمہ درج کریں۔

ڈی پی او نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ شادی ہال میں حکومت کی ہدایت کے مطابق ون ڈش اور رات کے وقت میں طے شدہ اوقات کار کی بھی سختی سے پابندی کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں