جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، متعفن فضا اور گندگی سے اٹی نالیاں بلدیہ چکوال کی کارکردگی کا پول کھولنے لگیں

منگل 15 جنوری 2019 19:44

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، متعفن فضا اور گندگی سے اٹی نالیاں بلدیہ چکوال کی کارکردگی کا پول کھولنے لگیں۔ بلدیہ کی غفلت کی بدولت شہر فیلتھ ڈپو کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بلدیہ چکوال کا عملہ ہفتوں گزرنے کے بعد بھی صفائی کیلئے نہیں آتا۔

(جاری ہے)

چیف آفیسر بلدیہ اور چئیرمین بلدیہ سے درخواست کریں تو ٹال مٹول کیا جاتا ہے، ہمارا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔

دوسری جانب چیف آفیسر بلدیہ عملے کے کم ہونے کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ چیف آفیسر بلدیہ چکوال کا کہنا ہے کہ 136صفائی کے ملازمین میں سے 90کے قریب مستقل ملازمین ہیں، حکومت کو درخواست کی ہے کہ فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ملازمین کی تعدادمیں اضافہ کیا جاسکے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں