پاکستان تحریک انصاف کے منتخب کونسلرز کا اہم اجلاس

بدھ 16 جنوری 2019 23:37

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کا منتخب کونسلرز کا اہم اجلاس کنوینئر پی ٹی آئی چوہدری محسن حسن خان ،ملک غلام کی صدارت میں ہوا،جس میں پی ٹی آئی چکوال شہر اور بلدیہ چکوال کے فوکل پرسن چوہدری محسن حسن خان اور پارلیمانی لیڈر اکبر بادشاہ سمیت ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چوہدری محسن حسن خان نے اجلاس کو بتایا کہ گذشتہ عام انتخابات میں چکوال شہر کے عوام نے روایتی سیاست کو مسترد کیا اور پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ سے نوازا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں