چکوال، دو ملزمان محنت کش سے 1500روپے نقد ، دو عدد موبائل ٹیلی فون چھین کر فرار ہوگئے

بدھ 16 جنوری 2019 23:37

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) قصبہ سہگل آباد تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں دو ملزمان حملہ آور ہوکر محنت کش سے 1500روپے نقد ، دو عدد موبائل ٹیلی فون اور متفرق سامان چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

محمد رفیق ولد بخت منیر ساکن سہگل آباد نے پولیس کو بتایا کہ وہ شہد کی مکھیوں کے ڈبوں کا کام کرتا ہے ،اپنی رہائش پر موجود تھا کہ ملزمان شیر اعظم ولد فضل خان اور ارسلان کشمیری ولد محمد حنیف ساکنان سہگل آباد ڈنڈوں سے مسلح ہوکر اس کے خیمے میں گھس آئے ، اسے تھپڑ مارے اور رسی سے باندھ دیا اور ڈیڑھ ہزار روپے نقد، دو عددموبائل فون اور متفرق سامان چھین کر فرا ر ہوگئے، اے ایس آئی مختار احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں